17 جولائی، 2018، 5:10 PM

فلپائن میں باغیوں سے جھڑپ کے دوران 3 فوجی اہلکار ہلاک

فلپائن میں باغیوں سے جھڑپ کے دوران 3 فوجی اہلکار ہلاک

فلپائنی فوج کے مطابق کمیونسٹ باغیوں نے ایک جھڑپ کے دوران3 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائنی فوج کے مطابق کمیونسٹ باغیوں نے ایک جھڑپ کے دوران3 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ لڑائی دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع صوبے مانٹین کے شہر بیسا میں فوج اور کمیونسٹ باغیوں کے درمیان ہوئی۔ فوج کے بیان کے مطابق 3 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔ اسی علاقے میں ہفتے کے روز بھی کمیونسٹ باغیوں کے ساتھ گشت پر مامور فوجیوں کی جھڑپ رپورٹ کی گئی تھی۔ فلپائنی فوج کی کوشش ہے کہ وہ بیسا کے قصبے کو کمیونسٹ باغیوں کی سرگرمیوں سے صاف کر دے۔ فلپائنی فوج کے ساتھ کمیونسٹ باغی سن 1960 سے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1882298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha